Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 77

  1. وَ نَادَوْا یٰمٰلِكُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّكَ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ مّٰكِثُوْنَ﴿77﴾

    1. وَنَادَوْااور وہ پکاریں گے
    2. يٰمٰلِكُاے مالک
    3. لِيَقْضِچاہیے کہ فیصلہ کردے
    4. عَلَيْنَا رَبُّكَہم پر تیرا رب
    5. قَالَ اِنَّكُمْکہے گا بیشک تم
    6. مّٰكِثُوْنَتم یونہی رہنے والے ہو
Translation · Aasan Quran
اور وہ (دوزخ کے فرشتے سے) پکار کر کہیں گے کہ : اے مالک ! تمہارا پروردگار ہمارا کام ہی تمام کردے۔ (19) وہ کہے گا کہ تمہیں اسی حال میں رہنا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
19: دوزخ کی نگرانی پر جو فرشتہ مقرر ہے، اس کا نام مالک ہے۔ دوزخی لوگ عذاب کی شدت سے تنگ آ کر مالک سے کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کرو کہ وہ ہمیں موت ہی دیدے۔ جواب میں مالک کی طرف سے کہا جائے گا کہ تمہیں اسی دوزخ میں زندہ رہنا ہوگا۔