آسان قرآن
Aasan Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 53
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ﴿53﴾
- يَّلْبَسُوْنَپہنیں گے وہ
- مِنْ سُنْدُسٍباریک ریشم میں سے
- وَّاِسْتَبْرَقٍاور موٹا ریشم
- مُّتَقٰبِلِيْنَآمنے سامنے بیٹھنے والے
Translation · Aasan Quran
وہ آمنے سامنے بیٹھے ہوئے سندس اور استبرق کا لباس پہنے ہوں گے۔ (13)
Tafseer · Aasan Quran
13: یہ دونوں ریشمی کپڑوں کی دو قسمیں ہیں۔ سندس باریک اور استبرق دبیز ہوتا ہے، لیکن جنت کے سندس اور استبرق کی صحیح کیفیت اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے۔