آسان قرآن
Aasan Quran · 47. Muhammad · Ayah 15
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ فِیْهَاۤ اَنْهٰرٌ مِّنْ مَّآءٍ غَیْرِ اٰسِنٍ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُهٗ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ١ۚ۬ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى١ؕ وَ لَهُمْ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ١ؕ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِی النَّارِ وَ سُقُوْا مَآءً حَمِیْمًا فَقَطَّعَ اَمْعَآءَهُمْ﴿15﴾
- مَثَلُمثال (کیفیت)
- الْجَنَّةِجنت
- الَّتِيْوہ جو
- وُعِدَوعدہ کی گئی
- الْمُتَّقُوْنَ ۭپرہیزگاروں
- فِيْهَآاس میں
- اَنْهٰرٌنہریں
- مِّنْ مَّآءٍپانی کی
- غَيْرِ اٰسِنٍ ۚبدبو نہ کرنے والے
- وَاَنْهٰرٌاور نہریں
- مِّنْ لَّبَنٍدودھ کی
- لَّمْ يَتَغَيَّرْنہ متغیر ہونے والا
- طَعْمُهٗ ۚاس کا ذائقہ
- وَاَنْهٰرٌاور نہریں
- مِّنْ خَمْرٍشراب کی
- لَّذَّةٍسراسر لذت
- لِّلشّٰرِبِيْنَ ڬپینے والوں کے لئے
- وَاَنْهٰرٌاور نہریں
- مِّنْ عَسَلٍشہد کی
- مُّصَفًّى ۭمصفی
- وَلَهُمْاور انکے لئے
- فِيْهَااس میں
- مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِہر قسم کے پھل
- وَمَغْفِرَةٌاور بخشش
- مِّنْ رَّبِّهِمْ ۭان کے رب سے
- كَمَنْ هُوَاس کی طرح جو وہ
- خَالِدٌہمیشہ رہنے والا
- فِي النَّارِآگ میں
- وَسُقُوْااور انہیں پلایاجائیگا
- مَآءًپانی
- حَمِيْمًاگرم
- فَقَطَّعَٹکڑے ٹکڑے کرڈالے گا
- اَمْعَآءَهُمْان کی انتڑیاں
Translation · Aasan Quran
متقی لوگوں سے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے، اس کا حال یہ ہے کہ اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جو خراب ہونے والا نہیں، ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا ذائقہ نہیں بدلے گا، ایسی شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لیے سراپا لذت ہوگی، اور ایسے شہد کی نہریں ہیں جو نتھرا ہوا ہوگا، اور ان جنتیوں کے لیے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے، اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ! کیا یہ لوگ ان جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے، اور انہیں گرم پانی پلایا جائے گا، چنانچہ وہ ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گا ؟