Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 47. Muhammad · Ayah 22

  1. فَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْ﴿22﴾

    1. فَهَلْ عَسَيْتُمْسو تم اسکے نزدیک
    2. اِنْ تَوَلَّيْتُمْاگر تم والی (حاکم) ہوجاؤ
    3. اَنْکہ
    4. تُفْسِدُوْاتم فساد مچاؤ
    5. فِي الْاَرْضِزمین میں
    6. وَتُقَطِّعُوْٓااور تم کاٹو (توڑ ڈالو)
    7. اَرْحَامَكُمْاپنے رشتے
Translation · Aasan Quran
پھر اگر تم نے (جہاد سے) منہ موڑا تو تم سے کیا توقع رکھی جائے ؟ یہی کہ تم زمین میں فساد مچاؤ، اور اپنے خونی رشتے کاٹ ڈالو۔ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: جہاد کا ایک مقصد یہ ہے کہ اس کے ذریعے دنیا میں انصاف قائم ہو، اور غیر اسلامی حکومتوں کے ذریعے جو ظلم اور فساد پھیلا ہوا ہے، اس کا خاتمہ ہو۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ اگر تم جہاد سے منہ موڑ لو گے تو دنیا میں فساد پھیلے گا اور اللہ تعالیٰ کے احکام سے روگردانی کے نتیجے میں ظلم اور ناانصافی کا دور دورہ ہوگا جس کی ایک شکل یہ ہے کہ رشتہ داریوں کے حقوق پامال ہوں۔