Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 47. Muhammad · Ayah 37

  1. اِنْ یَّسْئَلْكُمُوْهَا فَیُحْفِكُمْ تَبْخَلُوْا وَ یُخْرِجْ اَضْغَانَكُمْ﴿37﴾

    1. اِنْاگر
    2. يَّسْئَلْكُمُوْهَاوہ تم سے (مال) طلب کرے
    3. فَيُحْفِكُمْپھر تم سے چمٹ جائے
    4. تَبْخَلُوْاتم بخل کرو
    5. وَيُخْرِجْاور ظاہر ہوجائیں
    6. اَضْغَانَكُمْتمہاری عداوتیں
Translation · Aasan Quran
اگر وہ تم سے تمہارے مال طلب کرے، اور تم سے سب کچھ سمیٹ لے تو تم بخل سے کام لو گے، اور وہ تمہارے دل کی ناراضیوں کو ظاہر کردے گا۔ (15)
Tafseer · Aasan Quran
15: اطاعت کا اصل تقاضا تو یہ تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہیں یہ حکم دیں کہ اپنا سارا مال اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کردو تو تم اس پر بھی خوشی سے راضی رہو، لیکن اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ تم اس حکم کو برداشت نہیں کرسکو گے۔ اور اس سے تمہارے دلوں میں ناپسندیدگی پیدا ہوگی، اس لیے اللہ تعالیٰ ایسا حکم نہیں دیتے۔ البتہ تمہارے مال کا کچھ حصہ وہ خود تمہارے فائدے کے لیے جہاد میں خرچ کرنے کو کہہ رہا ہے، اپنے فائدے کے لیے نہیں۔ چنانچہ اس سے تمہیں بخل نہیں کرنا چاہیے۔