Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 48. Al-Fath · Ayah 4

  1. هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ﴿4﴾

    1. هُوَ الَّذِيْٓوہی وہ جس نے
    2. اَنْزَلَاتاری
    3. السَّكِيْنَةَسکینہ (تسلی)
    4. فِيْ قُلُوْبِدلوں میں
    5. الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں
    6. لِيَزْدَادُوْٓاتاکہ وہ بڑھائے
    7. اِيْمَانًاایمان
    8. مَّعَساتھ
    9. اِيْمَانِهِمْ ۭان کے ایمان کے
    10. وَلِلّٰهِاور اللہ کیلئے
    11. جُنُوْدُلشکر (جمع)
    12. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    13. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
    14. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    15. عَلِيْمًاجاننے و الا
    16. حَكِيْمًاحکمت والا
Translation · Aasan Quran
وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں سکینت اتار دی، (4) تاکہ ان کے ایمان میں مزید ایمان کا اضافہ ہو۔ اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں، اور اللہ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔
Tafseer · Aasan Quran
4: جیسا کہ سورت کے تعارف میں عرض کیا گیا، صحابہ کرام ؓ کفار کے خلاف بہت غم و غصے اور جوش کی حالت میں تھے، اور انہیں صلح کی شرائط ماننا بھی بہت بھاری معلوم ہورہا تھا، لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ کو اس وقت یہی منظور تھا، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں سکینت اور اطمینان پیدا کردیا جس کے نتیجے میں انہوں نے اللہ تعالیٰ اور رسول کریم ﷺ کے حکم کے آگے سر جھکا دیا۔