آسان قرآن
Aasan Quran · 49. Al-Hujuraat · Ayah 14
قَالَتِ الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا١ؕ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَ لٰكِنْ قُوْلُوْۤا اَسْلَمْنَا وَ لَمَّا یَدْخُلِ الْاِیْمَانُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ وَ اِنْ تُطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَا یَلِتْكُمْ مِّنْ اَعْمَالِكُمْ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿14﴾
- قَالَتِکہتے ہیں
- الْاَعْرَابُدیہاتی
- اٰمَنَّا ۭہم ایمان لائے
- قُلْفرمادیں
- لَّمْ تُؤْمِنُوْاتم ایمان نہیں لائے
- وَلٰكِنْاور لیکن
- قُوْلُوْٓاتم کہو
- اَسْلَمْنَاہم اسلام لائے ہیں
- وَلَمَّااور ابھی نہیں
- يَدْخُلِ الْاِيْمَانُداخل ہوا ایمان
- فِيْ قُلُوْبِكُمْ ۭتمہارے دلوں میں
- وَاِنْاور اگر
- تُطِيْعُواتم اطاعت کروگے
- اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗاللہ اور اس کے رسول کی
- لَا يَلِتْكُمْتمہیں کمی نہ کرے گا
- مِّنْ اَعْمَالِكُمْتمہارے اعمال سے
- شَيْئًا ۭکچھ بھی
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان
Translation · Aasan Quran
یہ دیہاتی کہتے ہیں کہ : ہم ایمان لے آئے ہیں۔ ان سے کہو کہ : تم ایمان تو نہیں لائے، البتہ یہ کہو کہ ہم نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، (10) اور ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ اور اگر تم واقعی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو گے تو اللہ تمہارے اعمال (کے ثواب) میں ذرا بھی کمی نہیں کرے گا۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
10: دیہات کے کچھ لوگ دل سے ایمان لائے بغیر ظاہری طور پر کلمہ پڑھ کر اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کررہے تھے، جس کا مقصد مسلمانوں جیسے حقوق حاصل کرنا تھا، مدینہ منورہ میں آکر انہوں نے راستوں پر گندگی بھی پھیلائی تھی، ان آیات میں ان کی حقیقت واضح فرمائی گئی ہے، اور یہ واضح کردیا گیا ہے کہ سچا مسلمان ہونے کے لئے صرف کلمہ پڑھ لینا کافی نہیں ہے، بلکہ دل سے اسلامی عقائد کو ماننا اور اپنے آپ کو اسلامی احکام کا پابند سمجھنا ضروری ہے۔