Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 100

  1. قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِیْثِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ع﴿100﴾

    1. قُلْکہدیجئے
    2. لَّا يَسْتَوِيبرابر نہیں
    3. الْخَبِيْثُناپاک
    4. وَالطَّيِّبُاور پاک
    5. وَلَوْخواہ
    6. اَعْجَبَكَتمہیں اچھی لگے
    7. كَثْرَةُکثرت
    8. الْخَبِيْثِناپاک
    9. فَاتَّقُواسو ڈرو
    10. اللّٰهَاللہ
    11. يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِاے عقل والو
    12. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    13. تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
Translation · Aasan Quran
(اے رسول ! لوگوں سے) کہہ دو کہ ناپاک اور پاکیزہ چیزیں برابر نہیں ہوتیں، چاہے تمہیں ناپاک چیزوں کی کثرت اچھی لگتی ہو۔ (68) لہذا اے عقل والو ! اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
68: اس آیت نے بتادیا ہے کہ دنیا میں بہت مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی ناپاک یا حرام چیز کا رواج اتنا بڑھ جاتا ہے کہ وہ وقت کا فیشن قرار پا جاتا ہے، اور فیشن پرست لوگ اسے اچھا سمجھنے لگتے ہیں، مسلمانوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ صرف کسی چیز کے عام رواج کی وجہ سے اسے اختیار نہ کریں ؛ بلکہ یہ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ہدایات کی روشنی میں وہ جائز یا پاک ہے یا نہیں۔