Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 103

  1. مَا جَعَلَ اللّٰهُ مِنْۢ بَحِیْرَةٍ وَّ لَا سَآئِبَةٍ وَّ لَا وَصِیْلَةٍ وَّ لَا حَامٍ١ۙ وَّ لٰكِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ وَ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿103﴾

    1. مَا جَعَلَنہیں بنایا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. مِنْۢ بَحِيْرَةٍبحیرہ
    4. وَّلَااور نہ
    5. سَآئِبَةٍسائبہ
    6. وَّلَااور نہ
    7. وَصِيْلَةٍوصیلہ
    8. وَّلَا حَامٍاور نہ حام
    9. وَّلٰكِنَّاور لیکن
    10. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا
    11. يَفْتَرُوْنَوہ بہتان باندھتے ہیں
    12. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    13. الْكَذِبَجھوٹے
    14. وَاَكْثَرُهُمْاور ان کے اکثر
    15. لَا يَعْقِلُوْنَنہیں رکھتے عقل
Translation · Aasan Quran
اللہ نے کسی جانور کو نہ بحیرہ بنانا طے کیا ہے، نہ سائبہ، نہ وصیلہ اور نہ حامی (71) لیکن جن لوگوں نے کفر اپنایا ہوا ہے وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں، اور ان میں سے اکثر لوگوں کو صحیح سمجھ نہیں ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
71: یہ مختلف قسم کے نام ہیں جو زمانہ جاہلیت کے مشرکین نے رکھے ہوئے تھے۔ بحیرہ اس جانور کو کہتے تھے جس کے کان چیر کر اس کا دودھ بتوں کے نام پر وقف کردیا جاتا تھا۔ سائبہ وہ جانور تھا جو بتوں کے نام کر کے آزاد چھوڑ دیا جاتا تھا، اس سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا حرام سمجھا جاتا تھا۔ وصیلہ اس اونٹنی کو کہتے تھے جو لگاتار مادہ بچے جنے، بیچ میں کوئی نر نہ ہو۔ ایسی اونٹنی کو بھی بتوں کے نام پر چھوڑ دیتے تھے۔ اور حامی وہ نر اونٹ ہوتا تھا جو ایک خاص تعداد میں جفتی کرچکا ہو۔ اسے بھی بتوں کے نام پر چھوڑ دیا جاتا تھا۔