آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 102
قَدْ سَاَلَهَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ اَصْبَحُوْا بِهَا كٰفِرِیْنَ﴿102﴾
- قَدْ سَاَلَهَااس کے متعلق پوچھا
- قَوْمٌایک قوم
- مِّنْ قَبْلِكُمْتم سے قبل
- ثُمَّپھر
- اَصْبَحُوْاوہ ہوگئے
- بِهَااس سے
- كٰفِرِيْنَانکار کرنے والے (منکر)
Translation · Aasan Quran
تم سے پہلے ایک قوم نے اس قسم کے سوالات کیے تھے، پھر ان (کے جو جوابات دیے گئے ان) سے منکر ہوگئے۔ (70)
Tafseer · Aasan Quran
70: اس سے غالباً یہودیوں کی طرف اشارہ ہے جو شریعت کے احکام میں اسی قسم کی بال کی کھال نکالتے تھے، اور جب ان کے اس عمل کے نتیجے میں ان پر پابندیاں بڑھتی تھیں تو انہیں پورا کرنے سے عاجز ہوجاتے، اور بعض اوقات ان کی تعمیل سے صاف انکار بھی کر بیٹھتے تھے۔