آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 110
اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْكَ وَ عَلٰى وَ الِدَتِكَ١ۘ اِذْ اَیَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١۫ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا١ۚ وَ اِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْهَا فَتَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِیْ وَ تُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿110﴾
- اِذْ قَالَجب کہا
- اللّٰهُاللہ
- يٰعِيْسَىاے عیسیٰ
- ابْنَ مَرْيَمَابن مریم
- اذْكُرْیاد کر
- نِعْمَتِيْمیری نعمت
- عَلَيْكَتجھ ( آپ) پر
- وَاور
- عَلٰيپر
- وَالِدَتِكَتیری (اپنی) والدہ
- اِذْ اَيَّدْتُّكَجب میں نے تیری مدد کی
- بِرُوْحِ الْقُدُسِروح پاک
- تُكَلِّمُتو باتیں کرتا تھا
- النَّاسَلوگ
- فِي الْمَهْدِپنگھوڑہ میں
- وَكَهْلًااور بڑھاپا
- وَاِذْاور جب
- عَلَّمْتُكَتجھے سکھائی
- الْكِتٰبَکتاب
- وَالْحِكْمَةَاور حکمت
- وَالتَّوْرٰىةَاور توریت
- وَالْاِنْجِيْلَاور انجیل
- وَاِذْاور جب
- تَخْلُقُتو بناتا تھا
- مِنَسے
- الطِّيْنِمٹی
- كَهَيْئَةِ الطَّيْرِپرندہ کی صورت
- بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
- فَتَنْفُخُ فِيْهَاپھر پھونک مارتا تھا اس میں
- فَتَكُوْنُتو وہ ہوجاتا تھا
- طَيْرًۢااڑنے والا
- بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
- وَتُبْرِئُاور شفا دیتا
- الْاَكْمَهَمادر زاد اندھا
- وَالْاَبْرَصَاور کوڑھی
- بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
- وَاِذْاور جب
- تُخْرِجُنکال کھڑا کرتا
- الْمَوْتٰىمردہ
- بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
- وَاِذْاور جب
- كَفَفْتُمیں نے روکا
- بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
- عَنْكَتجھ سے
- اِذْ جِئْتَهُمْجب تو ان کے پاس آیا
- بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
- فَقَالَتو کہا
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- مِنْهُمْان سے
- اِنْنہیں
- هٰذَآیہ
- اِلَّامگر (صرف
- سِحْرٌجادو
- مُّبِيْنٌکھلا
Translation · Aasan Quran
(یہ واقعہ اس دن ہوگا) جب اللہ کہے گا : اے عیسیٰ ابن مریم میرا انعام یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کیا تھا، جب میں نے روح القدس کے ذریعے تمہاری مدد کی تھی۔ (76) تم لوگوں سے گہوارے میں بھی بات کرتے تھے، اور بڑی عمر میں بھی۔ اور جب میں نے تمہیں کتاب و حکمت اور تورات و انجیل کی تعلیم دی تھی، اور جب تم میرے حکم سے گارا لے کر اس سے پرندے کی جیسی شکل بناتے تھے، پھر اس میں پھونک مارتے تھے تو وہ میرے حکم سے (سچ مچ کا) پرندہ بن جاتا تھا، اور تم مادرزاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے اچھا کردیتے تھے، اور جب تم میرے حکم سے مردوں کو (زندہ) نکال کھڑا کرتے تھے، اور جب میں نے بنی اسرائیل کو اس وقت تم سے دور رکھا جب تم ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے، اور ان میں سے جو کافر تھے انہوں نے کہا تھا کہ یہ کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
76: تشریح کے لیے دیکھئے سورة بقرہ (87:2)