Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 18

  1. وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ وَ النَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِ وَ اَحِبَّآؤُهٗ١ؕ قُلْ فَلِمَ یُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوْبِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١٘ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ﴿18﴾

    1. وَقَالَتِاور کہا
    2. الْيَھُوْدُیہود
    3. وَالنَّصٰرٰىاور نصاری
    4. نَحْنُہم
    5. اَبْنٰٓؤُابیٹے
    6. اللّٰهِاللہ
    7. وَاَحِبَّآؤُهٗاور اس کے پیارے
    8. قُلْکہدیجئے
    9. فَلِمَپھر کیوں
    10. يُعَذِّبُكُمْتمہیں سزا دیتا ہے
    11. بِذُنُوْبِكُمْتمہارے گناہوں پر
    12. بَلْبلکہ
    13. اَنْتُمْتم
    14. بَشَرٌبشر
    15. مِّمَّنْان میں سے
    16. خَلَقَاس نے پیدا کیا (مخلوق)
    17. يَغْفِرُوہ بخشدیتا ہے
    18. لِمَنْجس کو
    19. يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
    20. وَيُعَذِّبُاور عذاب دیتا ہے
    21. مَنْ يَّشَآءُجس کو وہ چاہتا ہے
    22. وَلِلّٰهِاور اللہ کے لیے
    23. مُلْكُسلطنت
    24. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    25. وَاور
    26. الْاَرْضِزمین
    27. وَمَااور جو
    28. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان
    29. وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
    30. الْمَصِيْرُلوٹ کر جانا ہے
Translation · Aasan Quran
یہود و نصاری کہتے ہیں کہ : ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں (ان سے) کہو کہ پھر اللہ تمہارے گناہوں کی وجہ سے تمہیں سزا کیوں دیتا ہے ؟ (18) نہیں ! بلکہ تم انہی انسانوں کی طرح انسان ہو جو اس نے پیدا کیے ہیں۔ وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے۔ آسمانوں اور زمین پر اور ان کے درمیان جو کچھ موجود ہے اس پر تنہا ملکیت اللہ ہی کی ہے، اور اسی کی طرف (سب کو) لوٹ کر جانا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
18: یہ بات یہود و نصاری بھی مانتے تھے کہ وہ محتلف مواقع پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا نشانہ بنے ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگ اس بات کے بھی قائل تھے کہ آخرت میں بھی کچھ عرصے کے لئے وہ دوزخ میں جائیں گے، لہذا بتانا یہ مقصود ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسان ایک جیسے پیدا فرمائے ہیں، ان میں کسی خاص نسل کے بارے میں یہ دعوی کرنا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی لاڈلی قوم ہے اور اس کے قوانین سے لازمی طور پر مستثنی ہے بالکل غلط دعوی ہے، اللہ تعالیٰ کے قوانین سب کے لئے برابر ہیں، اس نے کوئی خاص نسل اپنی رحمت کے لئے مخصوص نہیں کی ہے، البتہ وہ اپنی حکمت کے تحت جس کو چاہتا ہے بخش بھی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اپنے قانون عدل کے تحت سزا بھی دیتا ہے۔