Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 29

  1. اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ تَبُوْٓءَاۡ بِاِثْمِیْ وَ اِثْمِكَ فَتَكُوْنَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ١ۚ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَۚ﴿29﴾

    1. اِنِّىْٓبیشک
    2. اُرِيْدُچاہتا ہوں
    3. اَنْ تَبُوْٓاَکہ تو حاصل کرے
    4. بِاِثْمِيْمیرا گناہ
    5. وَاِثْمِكَاور اپنا گناہ
    6. فَتَكُوْنَپھر تو ہوجائے
    7. مِنْسے
    8. اَصْحٰبِ النَّارِجہنم والے
    9. وَذٰلِكَاور یہ
    10. جَزٰٓؤُاسزا
    11. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Aasan Quran
میں تو یہ چاہتا ہوں کہ انجام کار تم اپنے اور میرے دونوں کے گناہ میں پکڑے جاؤ، (23) اور دوزخیوں میں شامل ہو۔ اور یہی ظالموں کی سزا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
23: اگرچہ اپنے دفاع کا اگر کوئی اور راستہ نہ ہو تو حملہ آور کو قتل کرنا جائز ہے، لیکن ہابیل نے احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اپنا یہ حق استعمال کرنے سے گریز کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ میں اپنے بچاؤ کا ہر طریقہ اختیار کروں گا، مگر تمہیں قتل کرنے کا اقدام نہیں کروں گا، ساتھ ہی اسے یہ جتلادیا کہ اگر تم نے قتل کا ارتکاب کیا تو مظلوم ہونے کی بنا پر میرے گناہوں کی تو معافی کی امید ہے مگر تم پر نہ صرف اپنے گناہوں کا بوجھ ہوگا بلکہ میرے قتل کرنے کی وجہ سے کچھ میرے گناہ بھی تم پر لد جائیں تو بعید نہیں کیونکہ آخرت میں مظلوم کا حق ظالم سے دلوانے کا ایک طریقہ احادیث میں یہ بیان ہوا ہے کہ ظالم کی نیکیاں مظلوم کو دے دی جائیں اور نیکیاں کافی نہ ہوں تو مظلوم کے گناہ ظالم پر ڈال دیئے جائیں۔