Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 34

  1. اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهِمْ١ۚ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿34﴾

    1. اِلَّامگر
    2. الَّذِيْنَ تَابُوْاوہ لوگ جنہوں نے توبہ کرلی
    3. مِنْ قَبْلِاس سے پہلے
    4. اَنْکہ
    5. تَقْدِرُوْاتم قابو پاؤ
    6. عَلَيْهِمْان پر
    7. فَاعْلَمُوْٓاتو جان لو
    8. اَنَّکہ
    9. اللّٰهَاللہ
    10. غَفُوْرٌبخشنے والا
    11. رَّحِيْمٌرحم فرمانے والا
Translation · Aasan Quran
ہاں وہ لوگ اس سے مستثنی ہیں جو تمہارے ان کو قابو میں لانے سے پہلے ہی توبہ کرلیں (28) ایسی صورت میں یہ جان رکھو کہ اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
28: مطلب یہ ہے کہ اگر وہ گرفتار ہونے سے پہلے ہی توبہ کرلیں اور اپنے آپ کو حکام کے حوالے کردیں تو ان کی مذکورہ سزائیں معاف ہوجائیں گی، البتہ چونکہ بندوں کے حقوق صرف توبہ سے معاف نہیں ہوتے اس لئے اگر انہوں نے مال لوٹا ہے تو وہ مالک کو لوٹانا ہوگا، اور اگر کسی کو قتل کیا ہے تو اس کے وارثوں کو حق ملے گا کہ وہ ان کو قصاص کے طور پر قتل کرنے کا مطالبہ کریں، ہاں اگر وہ بھی معاف کردیں یا قصاص کے بدلے خون بہا لینے پر راضی ہوجائیں تو ان کی جان بخشی ہوسکتی ہے۔