آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 35
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿35﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُواجو لوگ ایمان لائے
- اتَّقُواڈرو
- اللّٰهَاللہ
- وَابْتَغُوْٓااور تلاش کرو
- اِلَيْهِاس کی طرف
- الْوَسِيْلَةَقرب
- وَجَاهِدُوْااور جہاد کرو
- فِيْمیں
- سَبِيْلِهٖاس کا راستہ
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُفْلِحُوْنَفلاح پاؤ
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور اس تک پہنچنے کے لیے وسیلہ تلاش کرو (29) اور اس کے راستے میں جہاد کرو (30) امید ہے کہ تمہیں فلاح حاصل ہوگی۔
Tafseer · Aasan Quran
29: وسیلہ سے یہاں مراد ہر وہ نیک عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ بن سکے اور مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے نیک اعمال کو وسیلہ بناؤ۔
30: جہاد کے لفظی معنی کوشش اور محنت کرنے کے ہیں، قرآنی اصطلاح میں اس کے معنی عام طور سے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے دشمنوں سے لڑنے کے آتے ہیں ؛ لیکن بعض مرتبہ دین پر عمل کرنے کے لئے ہر قسم کی کوشش کو بھی جہاد کہا جاتا ہے، یہاں دونوں معنی مراد ہوسکتے ہیں۔