Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 6

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَیْنِ١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْا١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ١ؕ مَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیَجْعَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّ لٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿6﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاوہ جو ایمان لائے (ایمان والے)
    3. اِذَاجب
    4. قُمْتُمْتم اٹھو
    5. اِلَى الصَّلٰوةِنماز کے لیے
    6. فَاغْسِلُوْاتو دھو لو
    7. وُجُوْهَكُمْاپنے منہ
    8. وَاَيْدِيَكُمْاور اپنے ہاتھ
    9. اِلَىتک
    10. الْمَرَافِقِکہنیاں
    11. وَامْسَحُوْااور مسح کرو
    12. بِرُءُوْسِكُمْاپنے سروں کا
    13. وَاَرْجُلَكُمْاور اپنے پاؤں
    14. اِلَىتک
    15. الْكَعْبَيْنِٹخنوں
    16. وَاِنْاور اگر
    17. كُنْتُمْتم ہو
    18. جُنُبًاناپاک
    19. فَاطَّهَّرُوْاتو خوب پاک ہوجاؤ
    20. وَاِنْاور اگر
    21. كُنْتُمْتم ہو
    22. مَّرْضٰٓىبیمار
    23. اَوْیا
    24. عَلٰيپر (میں)
    25. سَفَرٍسفر
    26. اَوْاور
    27. جَآءَآئے
    28. اَحَدٌکوئی
    29. مِّنْكُمْتم میں سے
    30. مِّنَ الْغَآئِطِبیت الخلا سے
    31. اَوْ لٰمَسْتُمُیا تم ملو (صحبت کی)
    32. النِّسَآءَعورتوں سے
    33. فَلَمْ تَجِدُوْاپھر نہ پاؤ
    34. مَآءًپانی
    35. فَتَيَمَّمُوْاتو تیمم کرلو
    36. صَعِيْدًامٹی
    37. طَيِّبًاپاک
    38. فَامْسَحُوْاتو مسح کرو
    39. بِوُجُوْهِكُمْاپنے منہ
    40. وَاَيْدِيْكُمْاور اپنے ہاتھ
    41. مِّنْهُاس سے
    42. مَا يُرِيْدُنہیں چاہتا
    43. اللّٰهُاللہ
    44. لِيَجْعَلَکہ کرے
    45. عَلَيْكُمْتم پر
    46. مِّنْکوئی
    47. حَرَجٍتنگی
    48. وَّلٰكِنْاور لیکن
    49. يُّرِيْدُچاہتا ہے
    50. لِيُطَهِّرَكُمْکہ تمہیں پاک کرے
    51. وَلِيُتِمَّاور یہ کہ پوری کرے
    52. نِعْمَتَهٗاپنی نعمت
    53. عَلَيْكُمْتم پر
    54. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    55. تَشْكُرُوْنَاحسان مانو
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے چہرے، اور کہنیوں تک اپنے ہاتھ دھو لو، اور اپنے سروں کا مسح کرو، اور اپنے پاؤں (بھی) ٹخنوں تک (دھو لیا کرو) اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو سارے جسم کو (غسل کے ذریعے) خوب اچھی طرح پاک کرو۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت کر کے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے جسمانی ملاپ کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرو (11) اور اپنے چہروں اور ہاتھوں کا اس (مٹی) سے مسح کرلو۔ اللہ تم پر کوئی تنگی مسلط کرنا نہیں چاہتا، لیکن یہ چاہتا ہے کہ تم کو پاک صاف کرے، اور یہ کہ تم پر اپنی نعمت تمام کردے، تاکہ تم شکر گزار بنو۔
Tafseer · Aasan Quran
11: ”قضائے حاجت کی جگہ سے آنا“ در حقیقت اس چھوٹی ناپاکی کی طرف اشارہ ہے جس میں انسان پر نماز وغیرہ پڑھنے کے لیے صرف وضو واجب ہوتا ہے اور عورتوں سے ملاپ، اس بڑی ناپاکی کی طرف اشارہ ہے جس کو جنابت کہتا ہے اور جس میں غسل واجب ہوتا ہے۔ بتانا یہ مقصود ہے کہ جب پانی میسر نہ ہو یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے اس کا استعمال ممکن نہ ہو تو ناپاکی چاہے چھوٹی ہو یا بڑی دونوں صورتوں میں تیمم کی اجازت ہے اور دونوں صورتوں میں اسکا طریقہ ایک ہی ہے۔