Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 64

  1. وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ یَدُ اللّٰهِ مَغْلُوْلَةٌ١ؕ غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ بَلْ یَدٰهُ مَبْسُوْطَتٰنِ١ۙ یُنْفِقُ كَیْفَ یَشَآءُ١ؕ وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْیَانًا وَّ كُفْرًا١ؕ وَ اَلْقَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ؕ كُلَّمَاۤ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَهَا اللّٰهُ١ۙ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ﴿64﴾

    1. وَقَالَتِاور کہا (کہتے ہیں)
    2. الْيَھُوْدُیہود
    3. يَدُاللّٰهِاللہ کا ہاتھ
    4. مَغْلُوْلَةٌبندھا ہوا
    5. غُلَّتْباندھ دئیے جائیں
    6. اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھ
    7. وَلُعِنُوْااور ان پر لعنت کی گئی
    8. بِمَااس سے جو
    9. قَالُوْاانہوں نے کہا
    10. بَلْبلکہ
    11. يَدٰهُاس کے (اللہ کے) ہاتھ
    12. مَبْسُوْطَتٰنِکشادہ ہیں
    13. يُنْفِقُوہ خرچ کرتا ہے
    14. كَيْفَجیسے
    15. يَشَآءُوہ چاہتا ہے
    16. وَلَيَزِيْدَنَّاور ضرور بڑھے گی
    17. كَثِيْرًابہت سے
    18. مِّنْهُمْان سے
    19. مَّآ اُنْزِلَجو نازل کیا گیا
    20. اِلَيْكَآپ کی طرف
    21. مِنْسے
    22. رَّبِّكَآپ کا رب
    23. طُغْيَانًاسرکشی
    24. وَّكُفْرًااور کفر
    25. وَاَلْقَيْنَااور ہم نے ڈالدیا
    26. بَيْنَهُمُان کے اندر
    27. الْعَدَاوَةَدشمنی
    28. وَالْبَغْضَآءَاور بغض (بیر
    29. اِلٰيتک
    30. يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کا دن
    31. كُلَّمَآجب کبھی
    32. اَوْقَدُوْابھڑکاتے ہیں
    33. نَارًاآگ
    34. لِّلْحَرْبِلڑائی کی
    35. اَطْفَاَهَااسے بجھا دیتا ہے
    36. اللّٰهُاللہ
    37. وَيَسْعَوْنَاور وہ دوڑتے ہیں
    38. فِي الْاَرْضِزمین (ملک) میں
    39. فَسَادًافساد کرتے
    40. وَاللّٰهُاور اللہ
    41. لَا يُحِبُّپسند نہیں کرتا
    42. الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والے
Translation · Aasan Quran
اور یہودی کہتے ہیں کہ : اللہ کے ہاتھ بندے ہوئے ہیں (46) ہاتھ تو خود ان کے بندھے ہوئے ہیں اور جو بات انہوں نے کہی ہے اس کی وجہ سے ان پر لعنت الگ پڑی ہے، ورنہ اللہ کے دونوں ہاتھ پوری طرح کشادہ ہیں وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔ اور (اے پیغمبر) جو وحی تم پر نازل کی گئی ہے وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر میں مزید اضافہ کر کے رہے گی، اور ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک کے لیے عداوت اور بغض پیدا کردیا ہے۔ جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اس کو بجھا دیتا ہے (47) اور یہ زمین میں فساد مچاتے پھرتے ہیں، جبکہ اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
Tafseer · Aasan Quran
46: جب مدینہ منورہ کے یہودیوں نے آنحضرت ﷺ کی دعوت کو قبول نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو تنبیہ کے طور پر کچھ عرصے کے لئے معاشی تنگی میں مبتلا کردیا، اس موقع پر بجائے اس کے کہ وہ ہوش میں آتے ان کے بعض سرداروں نے یہ گستاخانہ جملہ کہا، ہاتھ کا بندھا ہونا عربی میں بخل اور کنجوسی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے لہذا ان کا مطلب یہ تھا کہ معاذاللہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ بخل کا معاملہ کیا ہے، حالانکہ بخل کی صفت تو خود ان کی مشہور و معروف تھی اس لئے فرمایا گیا کہ ہاتھ تو خود ان کے بندھے ہوئے ہیں۔ 47: یہ یہودیوں کی ان سازشوں کی طرف اشارہ ہے جو وہ مسلمانوں کے دشمنوں کے ساتھ مل کر کرتے رہتے تھے، اگرچہ انہوں نے آنحضرت ﷺ سے جنگ بندی کا معاہدہ کر رکھا تھا ؛ لیکن درپردہ اس کوشش میں لگے رہتے تھے کہ مسلمانوں پر کوئی حملہ ہو اور وہ اس میں شکست کھائیں، مگر اللہ تعالیٰ ہر موقع پر ان کی سازش کو ناکام بنادیتے تھے۔