Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 50. Qaaf · Ayah 27

  1. قَالَ قَرِیْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ﴿27﴾

    1. قَالَ قَرِيْنُهٗکہے گا اس کا ہم نشین
    2. رَبَّنَااے ہمارے رب
    3. مَآ اَطْغَيْتُهٗمیں نے اسے سرکش نہیں بنایا
    4. وَلٰكِنْاور لیکن وہ
    5. كَانَتھا
    6. فِيْ ضَلٰلٍۢگمراہی میں
    7. بَعِيْدٍپرلے درجے کی
Translation · Aasan Quran
اس کا ساتھی (10) کہے گا کہ : اے ہمارے پروردگار ! میں نے اسے گمراہ نہیں کیا تھا، بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا۔
Tafseer · Aasan Quran
10: یہاں (ہم نشین) ساتھی سے مراد شیطان ہے، کیونکہ وہ بھی ہر وقت انسان کو بہکانے کے لئے اسکے ساتھ رہتا تھا، کافر لوگ چاہیں گے کہ اپنے حصے کی سزا یہ کہہ کر اپنے سرداروں پر اور خاص طور سے شیطان پر ڈالیں کہ اس نے ہمیں گمراہ کیا تھا، اس کے جواب میں شیطان یہ کہے گا کہ میں نے گمراہ نہیں کیا، کیونکہ مجھے کوئی ایسا اختیار نہیں تھا کہ اسے زبردستی گمراہی کے راستے پر ڈالوں، زیادہ سے زیادہ میں نے انہیں ترغیب دی تھی، گمراہی میں تو یہ خود اپنے اختیار سے پڑا تھا، شیطان کے اس جواب کی تفصیل سورة ابرہیم (14۔ 22) میں ملاحظہ فرمائیے۔