آسان قرآن
Aasan Quran · 50. Qaaf · Ayah 4
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ﴿4﴾
- قَدْ عَلِمْنَاتحقیق ہم نے جان لیا
- مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُاس کا بھی جو کمی کرتی ہے زمین
- مِنْهُمْ ۚان میں سے
- وَعِنْدَنَااور ہمارے پاس
- كِتٰبٌ حَفِيْظٌایک کتاب ہے محفوظ۔ حفاظت کرنے والی
Translation · Aasan Quran
واقعہ تو یہ ہے کہ زمین ان کے جن حصوں کو (کھا کر) گھٹا دیتی ہے ہمیں ان کا پورا علم ہے (1) اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو سب کچھ محفوظ رکھتی ہے۔ (2)
Tafseer · Aasan Quran
1: یہ اس بات کا جواب ہے کہ جب ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے تو، پھر ہمارے جسم کے وہ حصے دوبارہ کیسے جمع ہوں گے جن کو مٹی کھا چکی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ تمہارے جسم کے جن جن حصوں کو مٹی کھاتی ہے، ان سب کا ہمیں پورا پورا علم ہے، اس لیے ان کو دوبارہ بحال کردینا ہمارے لیے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔
2: اس سے مراد لوح محفوظ ہے۔