آسان قرآن
Aasan Quran · 50. Qaaf · Ayah 40
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اَدْبَارَ السُّجُوْدِ﴿40﴾
- وَمِنَ الَّيْلِاور رات میں
- فَسَبِّحْهُپس اس کی پاکیزگی بیان کرو
- وَاَدْبَارَاور بعد
- السُّجُوْدِسجدوں (نماز)
Translation · Aasan Quran
اور رات کے حصوں میں بھی اس کی تسبیح کرو۔ (16) اور سجدوں کے بعد بھی۔ (17)
Tafseer · Aasan Quran
16: تسبیح سے یہاں مراد نماز ہے۔ چنانچہ طلوع آفتاب سے پہلے کے الفاظ میں نماز فجر، غروب سے پہلے کے الفاظ میں ظہر اور عصر کی نمازیں داخل ہیں، اور رات کے حصوں میں تسبیح کرنے کے الفاظ میں مغرب، عشاء اور تہجد کی نمازیں۔
17: سجدوں سے مراد فرض نمازیں ہیں، اور ان کے بعد تسبیح کرنے سے مراد نفلی نمازیں ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عباس سے اس کی یہی تفسیر منقول ہے (روح المعانی)