Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 51. Adh-Dhaariyat · Ayah 24

  1. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ﴿24﴾

    1. هَلْ اَتٰىكَکیا آئی تمہارے پاس
    2. حَدِيْثُبات (خبر)
    3. ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَابراہیم کے مہمان
    4. الْمُكْرَمِيْنَمعزز
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) کیا ابراہیم کے معزز مہمانوں کا واقعہ تمہیں پہنچا ہے ؟ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: یہ مہمان درحقیقت فرشتے تھے جو ایک طرف تو حضرت ابراہیم ؑ کو حضرت اسحاق ؑ کی پیدائش کی خوشخبری دینے آئے تھے، اور دوسری طرف حضرت لوط ؑ کی قوم پر عذاب نازل کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ان کا واقعہ تفصیل کے ساتھ سورة ہود : 69 تا 83 اور سورة حجر : 51 تا 77 میں گذر چکا ہے۔