Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 52. At-Tur · Ayah 34

  1. فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ﴿34﴾

    1. فَلْيَاْتُوْاپس چاہیے کہ وہ لائیں
    2. بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖٓکوئی بات اس جیسی
    3. اِنْ كَانُوْااگر ہیں وہ
    4. صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Aasan Quran
اگر یہ واقعے سچے ہیں تو اس جیسا کوئی کلام (گھڑ کر) لے آئیں۔ (8)
Tafseer · Aasan Quran
8: یہ چیلنج قرآن کریم نے کئی مقامات پر دیا ہے کہ اگر تم قرآن کریم کو گھڑا ہوا کلام کہتے ہو، تو تم لوگوں میں بڑے بڑے ادیب، شاعر اور فصیح وبلیغ لوگ موجود ہیں، وہ سب مل کر قرآن کریم جیسا کلام بنا کرلے آئیں۔ (دیکھئے سورة بقرہ : 23، سورة یونس : 38، سورة ہود : 13 اور سورة بنی اسرائیل : 88) لیکن اس کھلے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے ان میں سے کوئی آگے نہیں بڑھا۔