Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 52. At-Tur · Ayah 38

  1. اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ﴿38﴾

    1. اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌیا ان کے لیے کوئی سیڑھی ہے
    2. يَّسْتَمِعُوْنَ فِيْهِ ۚوہ غور سے سنتے ہیں اس میں (چڑھ کر)
    3. فَلْيَاْتِپس چاہیے کہ لائے
    4. مُسْتَمِعُهُمْان کا سننے والا
    5. بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍکھلی دلیل
Translation · Aasan Quran
یا ان کے لئے کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ (عالم بالا کی باتیں) سن لیتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ان میں سے جو سنتا ہو وہ کوئی واضح ثبوت تو لائے۔ (10)
Tafseer · Aasan Quran
10: مشرکین مکہ بہت سے ایسے عقیدے رکھتے تھے جن کا تعلق عالم بالا سے تھا، مثلاً یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد کے لیے چھوٹے چھوٹے بہت سے خداؤں کو اختیار دے رکھا ہے، اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا، نیز یہ کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں، جیسا کہ اگلی آیت میں ان کے اسی عقیدے کا حوالہ دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ عالم بالا کی یہ باتیں آخر کہاں سے تمہیں معلوم ہوئی ہیں ؟ کیا تمہارے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر تم وہاں کی یہ معلومات حاصل کرتے ہو ؟