آسان قرآن
Aasan Quran · 52. At-Tur · Ayah 48
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ﴿48﴾
- وَاصْبِرْاور صبر کیجیے
- لِحُكْمِ رَبِّكَاپنے رب کے فیصلے کے لیے
- فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَاپس بیشک آپ ہماری نگاہوں میں ہیں
- وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَاور تسبیح کیجیئے اپنے رب کی حمد کے ساتھ
- حِيْنَجس وقت
- تَقُوْمُآپ کھڑے ہوتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور تم اپنے پروردگار کے حکم پر جمے رہو، کیونکہ تم ہماری نگاہوں میں ہو، (15) اور جب تم اٹھتے ہو اس وقت اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیا کرو۔ (16)
Tafseer · Aasan Quran
15: یہ بڑی پیار بھری تسلی ہے جو حضور اقدس ﷺ کو دی جا رہی ہے کہ آپ اپنے کام میں لگے رہئے، ہم ہر آن آپ کی نگرانی اور حفاظت کر رہے ہیں۔
16: اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ جب آپ تہجد کے لیے اٹھیں، اس وقت تسبیح فرمائیں اور یہ بھی کہ جب آپ اپنی کسی مجلس سے اٹھیں تو تسبیح پر اس کا اختتام ہونا چاہیے، چنانچہ ایک حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ کسی مجلس کے آخر میں اگر سبحانک اللہم وبحمدک لا الہ الا انت استغفرک واتوب الیک۔ پڑھ لیا جائے تو یہ اس مجلس کا کفارہ ہوجاتا ہے (ابو داود، حدیث نمبر :4216) یعنی اگر اس مجلس میں دینی اعتبار سے کوئی بھول چوک یا غلطی ہوگئی ہو، تو اس کی تلافی ہوجاتی ہے۔