آسان قرآن
Aasan Quran · 53. An-Najm · Ayah 15
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ﴿15﴾
- عِنْدَهَااس کے پاس
- جَنَّةُ الْمَاْوٰىجنت الماویٰ ہے
Translation · Aasan Quran
اسی کے پاس جنت الماوی ہے۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran
7: یہ حضرت جبرئیل ؑ کو ان کی اصلی صورت میں دیکھنے کا دوسرا واقعہ ہے جو معراج کے سفر میں پیش آیا، اس موقع پر بھی آنحضرت ﷺ نے انہیں ان کی اصلی صورت میں دیکھا، سدرۃ المنتہی عالم بالا میں ایک بیر کا بہت بڑا درخت ہے اور اسی کے پاس جنت واقع ہے جسے جنت المأوی اس لئے کہا گیا ہے کہ مأوی کے معنی ہیں ٹھکانا اور وہ مومنوں کا ٹھکانا ہے۔