Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 53. An-Najm · Ayah 24

  1. اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ﴿24﴾

    1. اَمْ لِلْاِنْسَانِیا انسان کے لیے ہے
    2. مَا تَمَنّٰىجو وہ تمنا کرے
Translation · Aasan Quran
کیا انسان کو ہر اس چیز کا حق پہنچتا ہے جس کی وہ تمنا کرے ؟ (12)
Tafseer · Aasan Quran
12: یہ مشرک لوگ اپنے من گھڑت خداؤں کے بارے میں یہ کہا کرتے تھے کہ یہ اللہ تعالیٰ سے ہماری سفارش کریں گے۔ (دیکھئے سورة یونس : 18) یہاں اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ یہ تمہاری تمنا ضرور ہوگی لیکن انسان کو ہر وہ چیز نہیں ملا کرتی جس کی وہ تمنا کرے۔