آسان قرآن
Aasan Quran · 56. Al-Waaqia · Ayah 8
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿8﴾
- فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِپس دائیں ہاتھ والے
- مَآکیا ہیں
- اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِدائیں ہاتھ والے
Translation · Aasan Quran
چنانچہ جو دائیں ہاتھ والے ہیں، کیا کہنا ان دائیں ہاتھ والوں کا۔ (2)
Tafseer · Aasan Quran
2: دائیں ہاتھ والوں سے مراد وہ خوش نصیب مومن ہیں جن کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، جو اس بات کی علامت ہوگی کہ یہ صاحب ایمان ہیں اور ان کو جنت نصیب ہونے والی ہے۔