آسان قرآن
Aasan Quran · 57. Al-Hadid · Ayah 14
یُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ﴿14﴾
- يُنَادُوْنَهُمْوہ پکاریں گے ان کو
- اَلَمْکیا نہ
- نَكُنْتھے ہم
- مَّعَكُمْ ۭتمہارے ساتھ
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- بَلٰىکیوں نہیں
- وَلٰكِنَّكُمْلیکن تم نے
- فَتَنْتُمْفتنے میں ڈالا تم نے
- اَنْفُسَكُمْاپنے نفسوں کو
- وَتَرَبَّصْتُمْاور موقعہ پرستی کی تم نے
- وَارْتَبْتُمْاور شک میں پڑے رہے تم
- وَغَرَّتْكُمُاور دھوکے میں ڈالا تم کو
- الْاَمَانِيُّخواہشات نے
- حَتّٰى جَآءَیہاں تک کہ آگیا
- اَمْرُ اللّٰهِاللہ کا فیصلہ
- وَغَرَّكُمْاور دھوکے میں ڈالا تم کو
- بِاللّٰهِاللہ کے بارے میں
- الْغَرُوْرُبڑے دھوکے باز نے
Translation · Aasan Quran
وہ مومنوں کو پکاریں گے کہ : کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے ؟ مومن کہیں گے کہ : ہاں تھے تو سہی، لیکن تم نے خود اپنے آپ کو فتنے میں ڈال لیا، اور انتظار میں رہے، (12) شک میں پڑے رہے، اور جھوٹی آرزوؤں نے تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھا، (13) یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا اور وہ بڑا دھوکے باز (یعنی شیطان) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکا ہی دیتا رہا۔
Tafseer · Aasan Quran
12: یعنی اس انتظار میں رہے کہ کب مسلمانوں پر کوئی مصیبت آئے، اور ہم کھلے بندوں اپنے کفر کا اظہار کریں۔
13: منافقین اس انتظار اور آرزو میں تھے کہ مسلمانوں کو ان دشمنوں کے ہاتھوں شکست ہوجائے، اور (معاذ اللہ) اسلام کا بالکل خاتمہ ہی ہوجائے۔