آسان قرآن
Aasan Quran · 57. Al-Hadid · Ayah 28
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۚۙ﴿28﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوااے لوگو ! جو ایمان لائے ہو
- اتَّقُوا اللّٰهَاللہ سے ڈرو
- وَاٰمِنُوْااور ایمان لاؤ
- بِرَسُوْلِهٖاس کے رسول پر
- يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِدے گا تم کو دوہرا حصہ
- مِنْ رَّحْمَتِهٖاپنی رحمت میں سے
- وَيَجْعَلْ لَّكُمْاور بخشے گا تم کو۔ بنا دے گا تمہارے لیے
- نُوْرًاایک نور
- تَمْشُوْنَ بِهٖتم چلو گے ساتھ اس کے
- وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۭاور بخش دے گا تم کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو، اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دو حصے عطا فرمائے، (26) اور تمہارے لیے وہ نور پیدا کرے جس کے ذریعے تم چل سکو، (27) اور تمہاری بخشش فرمادے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
26: یہ ان اہل کتاب کا ذکر ہے جو حضور سرور عالم ﷺ پر ایمان لے آئے تھے، ان کے بارے میں سورة قصص (28: 54) میں بھی گزرا ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ دوہرا ثواب عطا فرمائیں گے ؛ کیونکہ انہوں نے حضرت موسیٰ یا حضرت عیسیٰ (علیہما السلام) پر بھی ایمان رکھا، اور حضور اقدس ﷺ پر بھی ایمان لائے۔
27: اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ وہ نور جہاں تم جاؤگے تمہارے ساتھ رہے گا اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ پل صراط پر وہ تمہارے لئے روشنی پیدا کرے گا جس میں تم چل سکوگے۔