Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 13

  1. ءَاَشْفَقْتُمْ اَنْ تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقٰتٍ١ؕ فَاِذْ لَمْ تَفْعَلُوْا وَ تَابَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿13﴾

    1. ءَاَشْفَقْتُمْکیا تم ڈر گئے
    2. اَنْ تُقَدِّمُوْاکہ تم دے دو
    3. بَيْنَ يَدَيْپہلے
    4. نَجْوٰىكُمْاپنی سرگوشی
    5. صَدَقٰتٍ ۭصدقات
    6. فَاِذْ لَمْ تَفْعَلُوْاسو جب تم نہ کرسکے
    7. وَتَابَ اللّٰهُاور درگزر فرمایا اللہ
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. فَاَقِيْمُواتو قائم کرو تم
    10. الصَّلٰوةَنماز
    11. وَاٰتُوا الزَّكٰوةَاور ادا کرو زکوہ
    12. وَاَطِيْعُوا اللّٰهَاور تم کہا مانو اللہ کا
    13. وَرَسُوْلَهٗ ۭاور اس کے رسول
    14. وَاللّٰهُ خَبِيْرٌۢاور اللہ باخبر
    15. بِمَااس سے جو
    16. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
Translation · Aasan Quran
کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی تنہائی کی بات سے پہلے صدقات دیا کرو ؟ اب جبکہ تم ایسا نہیں کرسکے، اور اللہ نے تمہیں معاف کردیا تو تم نماز قائم کرتے ہو، اور زکوٰۃ دیتے رہو، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو۔ (9) اور جو کام بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
9: صدقہ کرنے کا جو حکم پچھلی آیت میں دیا گیا تھا، اس آیت نے اس کو منسوخ کردیا، کیونکہ جس مقصد سے وہ حکم دیا گیا تھا، وہ پورا ہوچکا تھا، لوگ آنحضرت ﷺ کا وقت لینے سے احتیاط کرنے لگے تھے، اور منافقین کو بھی اندازہ ہوگیا تھا کہ اگر وہ اب بھی پہلے جیسا طرز عمل جاری رکھیں تو ان کا راز کھل جائے گا۔ چنانچہ اس آیت نے فرمایا کہ اب صدقہ کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ اپنے دوسرے دینی فرائض مثلاً نماز اور زکوٰۃ وغیرہ ادا کرتے رہو۔