Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 3

  1. وَ الَّذِیْنَ یُظٰهِرُوْنَ مِنْ نِّسَآئِهِمْ ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّا١ؕ ذٰلِكُمْ تُوْعَظُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿3﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    2. يُظٰهِرُوْنَظہار کرتے ہیں
    3. مِنْ نِّسَآئِهِمْاپنی بیویوں سے
    4. ثُمَّپھر
    5. يَعُوْدُوْنَوہ رجوع کرلیں
    6. لِمَااس سے جو
    7. قَالُوْاانہوں نے کہا (قول)
    8. فَتَحْرِيْرُتو آزاد کرنا لازم ہے
    9. رَقَبَةٍایک غلام
    10. مِّنْ قَبْلِاس سے قبل
    11. اَنْ يَّتَمَآسَّا ۭکہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں
    12. ذٰلِكُمْیہ
    13. تُوْعَظُوْنَتمہیں نصیحت کی جاتی ہے
    14. بِهٖ ۭاس سے، کی
    15. وَاللّٰهُاور اللہ
    16. بِمَااس سے جو
    17. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    18. خَبِيْرٌباخبر ہے
Translation · Aasan Quran
اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر انہوں نے جو کچھ کہا ہے، اس سے رجوع کرتے ہیں، تو ان کے ذمے ایک غلام آزاد کرنا ہے، قبل اس کے کہ وہ (میاں بیوی) ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں۔ (3) یہ ہے وہ بات جس کی تمہیں نصیحت کی جارہی ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
3: یہاں سے ظہار کا حکم بیان فرمایا جارہا ہے اور وہ یہ کہ ظہار کے بعد میاں بیوی کے لئے اپنے مخصوص تعلقات یعنی جماع بوس وکنار وغیرہ جائز نہیں رہتے، البتہ ظہار سے رجوع ہوسکتا ہے، جس کے بعد میاں بیوی والے تعلقات بحال ہوجاتے ہیں، لیکن اس کے لئے کفارہ ادا کرنا ضروری ہے، ان آیتوں میں کفارہ یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ اگر کسی کے لئے ایک غلام کو آزاد کرنا ممکن ہو تو اس کے ذمے واجب ہے کہ وہ غلام آزاد کرنے کی صورت میں کفارہ ادا کرے ؛ لیکن اگر کسی کو غلام کی قدرت نہ ہو (جیسے کہ آج کل غلاموں کا وجود ہی نہیں رہا) تو اس کو دو مہینے متواتر روزے رکھنے ہوں گے، اور اگر کوئی شخص بڑھاپے یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے روزے بھی نہ رکھ سکے تو وہ ساٹھ مسکینوں کو دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلادے، تو اس سے بھی کفارہ ادا ہوجاتا ہے، کفارہ ادا کرنے کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے لئے حلال ہوجاتے ہیں۔