Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 7

  1. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ مَا یَكُوْنُ مِنْ نَّجْوٰى ثَلٰثَةٍ اِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَ لَا خَمْسَةٍ اِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَ لَاۤ اَدْنٰى مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْثَرَ اِلَّا هُوَ مَعَهُمْ اَیْنَ مَا كَانُوْا١ۚ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿7﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا آپ نے نہیں دیکھا
    2. اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
    3. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    4. مَاجو
    5. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    6. وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭاور جو زمین میں
    7. مَا يَكُوْنُنہیں ہوتی
    8. مِنْ نَّجْوٰىکوئی سرگوشی
    9. ثَلٰثَةٍتین لوگوں میں
    10. اِلَّا هُوَمگر وہ
    11. رَابِعُهُمْان میں چوتھا
    12. وَلَا خَمْسَةٍاور نہ پانچ کی
    13. اِلَّا هُوَمگر وہ
    14. سَادِسُهُمْان میں چھٹا
    15. وَلَآ اَدْنٰىاور نہ (خواہ) کم
    16. مِنْ ذٰلِكَاس سے
    17. وَلَآ اَكْثَرَاور نہ زیادہ
    18. اِلَّا هُوَمگر وہ
    19. مَعَهُمْان کے ساتھ
    20. اَيْنَ مَا كَانُوْا ۚجہاں کہیں وہ ہوں
    21. ثُمَّپھر
    22. يُنَبِّئُهُمْوہ انہیں بتلائے گا
    23. بِمَاجو کچھ
    24. عَمِلُوْاانہوں نے کیا
    25. يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن
    26. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    27. بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کو
    28. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Aasan Quran
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ اسے جانتا ہے ؟ کبھی تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھا وہ نہ ہو، اور نہ پانچ آدمیوں کی کوئی سرگوشی ایسی ہوتی ہے جس میں چھٹا وہ نہ ہو، اور چاہے سرگوشی کرنے والے اس سے کم ہوں یا زیادہ، وہ جہاں بھی ہوں، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ (4) پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔ بیشک اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
4: حضور نبی کریم ﷺ نے مدینہ منورہ تشریف لانے کے بعد وہاں کے یہودیوں سے امن وامان کے ساتھ رہنے کا معاہدہ فرمایا تھا، دوسری طرف یہودیوں کو مسلمانوں سے جو دلی بغض تھا، اس کی بنا پر وہ مختلف ایسی شرارتیں کرتے رہتے تھے جو مسلمانوں کے لئے تکلیف کا باعث ہوں ؛ چنانچہ ایک شرارت یہ تھی کہ بعض اوقات جب وہ مسلمانوں کو دیکھتے تو آپس میں اس طرح کانا پھوسی اور ایسے اشارے شروع کردیتے تھے جیسے وہ ان کے خلاف کوئی سازش کررہے ہوں، بعض منافقین بھی ایسا ہی کرتے تھے، اس طرز عمل سے مسلمانوں کو تکلیف ہوتی تھی، اس لئے انہیں اس طرح کی سرگوشیاں کرنے سے منع کردیا گیا تھا، اس کے باوجود وہ اس سے باز نہیں آئے اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔