Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 12

  1. قُلْ لِّمَنْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلْ لِّلّٰهِ١ؕ كَتَبَ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ١ؕ لَیَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿12﴾

    1. قُلْآپ پوچھیں
    2. لِّمَنْکس کے لیے
    3. مَّاجو
    4. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں
    5. وَالْاَرْضِاور زمین
    6. قُلْکہ دیں
    7. لِّلّٰهِاللہ کے لیے
    8. كَتَبَلکھی ہے
    9. عَلٰي نَفْسِهِاپنے (نفس) آپ پر
    10. الرَّحْمَةَرحمت
    11. لَيَجْمَعَنَّكُمْتمہیں ضرور جمع کرے گا
    12. اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کا دن
    13. لَا رَيْبَنہیں شک
    14. فِيْهِاس میں
    15. اَلَّذِيْنَجو لوگ
    16. خَسِرُوْٓاخسارہ میں ڈالا
    17. اَنْفُسَهُمْاپنے آپ
    18. فَهُمْتو وہی
    19. لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لائیں گے
Translation · Aasan Quran
(ان سے) پوچھو کہ : آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کی ملکیت ہے ؟ (پھر اگر وہ جواب نہ دیں تو خود ہی) کہہ دو کہ : اللہ ہی کی ملکیت ہے۔ اس نے رحمت کو اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے۔ (اس لیے توبہ کرلو تو پچھلے سارے گناہ معاف کردے گا، ورنہ) وہ تم سب کو ضرور بالضرور قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے، (لیکن) جن لوگوں نے اپنی جانوں کے لیے گھاٹے کا سودا کر رکھا ہے وہ (اس حقیقت پر) ایمان نہیں لاتے۔