Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 129

  1. وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠ع﴿129﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. نُوَلِّيْہم مسلط کردیتے ہیں
    3. بَعْضَبعض
    4. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    5. بَعْضًۢابعض پر
    6. بِمَااس کے سبب
    7. كَانُوْا يَكْسِبُوْنَجو وہ کرتے تھے (ان کے اعمال)
Translation · Aasan Quran
اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے کمائے ہوئے اعمال کی وجہ سے ایک دوسرے پر مسلط کردیتے ہیں۔ (59)۔
Tafseer · Aasan Quran
59: یعنی جس طرح ان کافروں پر ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے شیاطین کو مسلط کردیا گیا جو انہیں بہکاتے رہے، اسی طرح ہم ظالموں کی بداعمالیوں کی وجہ سے ان پر دوسرے ظالموں کو مسلط کردیتے ہیں، چنانچہ ایک حدیث میں ہے کہ جب کسی ملک کے لوگ بداعمالیوں میں مبتلا ہوتے ہیں تو ان پر ظالم حکمران مسلط کردئے جاتے ہیں، اسی طرح ایک حدیث میں ہے کہ جب کوئی شخص کسی ظالم کے ظلم میں اس کی مدد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ خود اسی ظالم کو مدد کرنے والے پر مسلط کردیتا ہے۔ ابن کثیر۔