Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 130

  1. یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ﴿130﴾

    1. يٰمَعْشَرَاے گروہ
    2. الْجِنِّجنات
    3. وَالْاِنْسِاور انسان
    4. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آئے تمہارے پاس
    5. رُسُلٌرسول (جمع)
    6. مِّنْكُمْتم میں سے
    7. يَقُصُّوْنَسناتے تھے (بیان کرتے تھے)
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. اٰيٰتِيْمیرے احکام
    10. وَيُنْذِرُوْنَكُمْاور تمہیں ڈراتے تھے
    11. لِقَآءَملاقات (دیکھنا)
    12. يَوْمِكُمْتمہارا دن
    13. ھٰذَااس
    14. قَالُوْا شَهِدْنَاوہ کہیں گے ہم گواہی دیتے ہیں
    15. عَلٰٓيپر (خلاف)
    16. اَنْفُسِنَااپنی جانیں
    17. وَغَرَّتْهُمُاور انہیں دھوکہ میں ڈالدیا
    18. الْحَيٰوةُزندگی
    19. الدُّنْيَادنیا
    20. وَشَهِدُوْااور انہوں نے گواہی دی
    21. عَلٰٓيپر (خلاف)
    22. اَنْفُسِهِمْاپنی جانیں (اپنے)
    23. اَنَّهُمْکہ وہ
    24. كَانُوْا كٰفِرِيْنَکفر کرنے والے تھے
Translation · Aasan Quran
اے جنات اور انسانوں کے گروہ ! کیا تمہارے پاس خود تم میں سے وہ پیغمبر نہیں آئے تھے جو تمہیں میری آیتیں پڑھ کر سناتے تھے (60) اور تم کو اسی دن کا سامنا کرنے سے خبردار کرتے تھے جو آج تمہارے سامنے ہے ؟ وہ کہیں گے : (آج) ہم نے خود اپنے خلاف گواہی دے دی ہے (کہ واقعی ہمارے پاس پیغمبر آئے تھے، اور ہم نے انہیں جھٹلایا تھا) (61) اور (درحقیقت) ان کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا، اور (اب) انہوں نے خود اپنے خلاف گواہی دے دی کہ وہ کافر تھے۔
Tafseer · Aasan Quran
60: انسانوں میں تو پیغمبروں کا تشریف لانا واضح ہے، اس آیت کی وجہ سے بعض علماء کا کہنا ہے کہ جنات میں بھی آنحضرت ﷺ سے پہلے پیغمبر آتے رہے اور دوسرے حضرات کا کہنا یہ ہے کہ باقاعدہ پیغمبر توجنات میں نہیں آئے ؛ لیکن انسانوں میں جو پیغمبر بھیجے گئے وہی جنات کو تبلیغ کرتے تھے اور جو جنات مسلمان ہوجاتے وہ پھر انبیاء کرام کے نمائندے بن کر دوسرے جنات کو بھی تبلیغ کرتے تھے، جیسا کہ سورة جن میں تفصیل سے مذکور ہے، آیت کی رو سے دونوں احتمال ممکن ہیں ؛ کیونکہ آیت کا مقصد یہ ہے کہ انسانوں اور جنات دونوں کو تبلیغ کا حق ادا کردیا گیا اور وہ دونوں طرح ممکن ہے۔ 61: پیچھے آیت نمبر 23 میں گذرا ہے کہ وہ شروع میں جھوٹ بولنے کی کوشش کریں گے، لیکن جب خود ان کے ہاتھ پاؤں ان کے خلاف گواہی دے دیں گے تو وہ بھی سچ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ تفصیل کے لیے آیت 23 کا حاشیہ ملاحظہ فرمائیے۔