Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 131

  1. ذٰلِكَ اَنْ لَّمْ یَكُنْ رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا غٰفِلُوْنَ﴿131﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. اَنْاس لیے کہ
    3. لَّمْ يَكُنْنہیں ہے
    4. رَّبُّكَتیرا رب
    5. مُهْلِكَہلاک کر ڈالنے والا
    6. الْقُرٰيبستیاں
    7. بِظُلْمٍظلم سے (ظلم کی سزا میں)
    8. وَّاَهْلُهَاجبکہ ان کے لوگ
    9. غٰفِلُوْنَبیخبر ہوں
Translation · Aasan Quran
یہ (پیغمبر بھیجنے کا) سارا سلسلہ اس لیے تھا کہ تمہارے پروردگار کو یہ گوارا نہیں تھا کہ وہ بستیوں کو کسی زیادتی کی وجہ سے (62) اس حالت میں ہلاک کردے کہ اس کے لوگ بیخبر ہوں۔
Tafseer · Aasan Quran
62: اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان بستی والوں کی کسی زیادتی کی وجہ سے ان کو ہلاک کرنا اللہ تعالیٰ کو اس وقت تک گوارا نہیں تھا جب تک انہیں انبیائے کرام کے ذریعے متوجہ نہ کردیا جائے۔ اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود یہ زیادتی نہیں کرسکتا تھا کہ پہلے سے متوجہ کیے بغیر لوگوں کو ہلاک کردے۔