Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 133

  1. وَ رَبُّكَ الْغَنِیُّ ذُو الرَّحْمَةِ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا یَشَآءُ كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَؕ﴿133﴾

    1. وَرَبُّكَاور تمہارا رب
    2. الْغَنِيُّبےپروا (بےنیاز)
    3. ذُو الرَّحْمَةِرحمت والا
    4. اِنْاگر
    5. يَّشَاْوہ چاہے
    6. يُذْهِبْكُمْتمہیں لے جائے
    7. وَيَسْتَخْلِفْاور جانشین بنا دے
    8. مِنْۢ بَعْدِكُمْتمہارے بعد
    9. مَّا يَشَآءُجس کو چاہے
    10. كَمَآجیسے
    11. اَنْشَاَكُمْاس نے تمہیں پیدا کیا
    12. مِّنْسے
    13. ذُرِّيَّةِاولاد
    14. قَوْمٍقوم
    15. اٰخَرِيْنَدوسری
Translation · Aasan Quran
اور تمہارا پروردگار ایسا بےنیاز ہے جو رحمت والا بھی ہے۔ (63) اگر وہ چاہے تو تم سب کو (دنیا سے) اٹھالے، اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ لے آئے، جیسے اس نے تم کو کچھ اور لوگوں کی نسل سے پیدا کیا تھا۔ (64)
Tafseer · Aasan Quran
63: یعنی اس نے رسولوں کو بھیجنے کا جو سلسلہ جاری فرمایا اس کی وجہ معاذ اللہ یہ نہیں تھی کہ وہ تمہاری عبادت کا محتاج ہے وہ تو مخلوق کی عبادت سے بےنیاز ہے، لیکن اس کے ساتھ وہ رحمت والا بھی ہے، اس لیے اس نے پیغمبر بھیجے ہیں جو بندوں کو اس صحیح راہ عمل کی طرف متوجہ کرتے رہیں جس میں ان کی دنیا اور آخرت دونوں کے لیے بہتری کا سامن ہو۔ 64: جس طرح آج کے تمام لوگ ان لوگوں کی نسل سے ہیں جن کا اب کوئی پتہ نشان باقی نہیں رہا، اسی طرح اللہ تعالیٰ کو یہ بھی قدرت ہے کہ آج کے تمام لوگوں کو ایک ہی مرتبہ میں ختم کر کے دوسری قوم پیدا کردے، لیکن وہ اپنی رحمت کی وجہ سے ایسا نہیں کر رہا۔