آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 151
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَیْكُمْ اَلَّا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍ١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ اِیَّاهُمْ١ۚ وَ لَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿151﴾
- قُلْفرمادیں
- تَعَالَوْاآؤ
- اَتْلُمیں پڑھ کر سناؤں
- مَا حَرَّمَجو حرام کیا
- رَبُّكُمْتمہارا رب
- عَلَيْكُمْتم پر
- اَلَّا تُشْرِكُوْاکہ نہ شریک ٹھہراؤ
- بِهٖاس کے ساتھ
- شَيْئًاکچھ۔ کوئی
- وَّبِالْوَالِدَيْنِاور والدین کے ساتھ
- اِحْسَانًانیک سلوک
- وَلَا تَقْتُلُوْٓااور نہ قتل کرو
- اَوْلَادَكُمْاپنی اولاد
- مِّنْسے
- اِمْلَاقٍمفلس
- نَحْنُہم
- نَرْزُقُكُمْتمہیں رزق دیتے ہیں
- وَاِيَّاهُمْاور ان کو
- وَلَا تَقْرَبُوااور قریب نہ جاؤ تم
- الْفَوَاحِشَبےحیائی (جمع)
- مَا ظَهَرَجو ظاہر ہو
- مِنْهَااس سے (ان میں)
- وَمَااور جو
- بَطَنَچھپی ہو
- وَلَا تَقْتُلُوااور نہ قتل کرو
- النَّفْسَجان
- الَّتِيْجو۔ جس
- حَرَّمَحرمت دی
- اللّٰهُاللہ
- اِلَّا بالْحَقِّمگر حق پر
- ذٰلِكُمْیہ
- وَصّٰىكُمْتمہیں حکم دیا ہے
- بِهٖاس کا
- لَعَلَّكُمْتا کہ تم
- تَعْقِلُوْنَعقل سے کام لو (سمجھو)
Translation · Aasan Quran
(ان سے) کہو کہ : آؤ، میں تمہیں پڑھ کر سناؤں کہ تمہارے پروردگار نے (درحقیقت) تم پر کونسی باتیں حرام کی ہیں۔ وہ یہ ہیں کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو۔ ہم تمہیں بھی رزق دیں گے اور ان کو بھی۔ اور بےحیائی کے کاموں کے پاس بھی نہ پھٹکو، چاہے وہ بےحیائی کھلی ہوئی ہو یا چھپی ہوئی، (81) اور جس جان کو اللہ نے حرمت عطا کی ہے اسے کسی برحق وجہ کے بغیر قتل نہ کرو۔ لوگو ! یہ ہیں وہ باتیں جن کی اللہ نے تاکید کی ہے تاکہ تمہیں کچھ سمجھ آئے۔
Tafseer · Aasan Quran
81: یعنی بےحیائی کے کام جس طرح کھلم کھلا کرنا منع ہے اسی طرح چوری چھپے بھی منع ہے۔