آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 152
وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ وَ اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ١ۚ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۚ وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ﴿152﴾
- وَلَا تَقْرَبُوْااور قریب نہ جاؤ
- مَالَمال
- الْيَتِيْمِیتیم
- اِلَّامگر
- بِالَّتِيْایسے جو
- هِىَوہ
- اَحْسَنُبہترین
- حَتّٰيیہاں تک کہ
- يَبْلُغَپہنچ جائے
- اَشُدَّهٗاپنی جوانی
- وَاَوْفُوااور پورا کرو
- الْكَيْلَماپ
- وَالْمِيْزَانَاور تول
- بِالْقِسْطِانصاف کے ساتھ
- لَا نُكَلِّفُہم تکلیف نہیں دیتے
- نَفْسًاکسی کو
- اِلَّامگر
- وُسْعَهَااس کی وسعت (مقدور)
- وَاِذَااور جب
- قُلْتُمْتم بات کرو
- فَاعْدِلُوْاتو انصاف کرو
- وَلَوْ كَانَخواہ ہو
- ذَا قُرْبٰيرشتہ دار
- وَاور
- بِعَهْدِعہد
- اللّٰهِاللہ
- اَوْفُوْاپورا کرو
- ذٰلِكُمْیہ
- وَصّٰىكُمْاس نے تمہیں حکم دیا
- بِهٖاس کا
- لَعَلَّكُمْتا کہ تم
- تَذَكَّرُوْنَنصیحت پکڑو
Translation · Aasan Quran
اور یتیم جب تک پختگی کی عمر کو نہ پہنچ جائے، اس وقت تک اس کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ، مگر ایسے طریقے سے جو (اس کے حق میں) بہترین ہو، اور ناپ تول انصاف کے ساتھ وپرا پورا کیا کرو، (البتہ) اللہ کسی بھی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتا۔ (82) اور جب کوئی بات کہو تو انصاف سے کام لو، چاہے معاملہ اپنے قریبی رشتہ دار ہی کا ہو، اور اللہ کے عہد کو پورا کرو۔ (83) لوگو ! یہ باتیں ہیں جن کی اللہ نے تاکید کی ہے، تاکہ تم نصیحت قبول کرو۔
Tafseer · Aasan Quran
82: خریدو فروخت کے وقت ناپ تول کا پورا لحاظ رکھنا واجب ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ واضح فرمادیا کہ اس معاملے میں طاقت سے زیادہ میخ نکالنے کی بھی ضرورت نہیں انسان کو پوری پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ناپ تول ٹھیک ہو، لیکن کوشش کے باوجود تھوڑا بہت فرق رہ جائے تو وہ معاف ہے۔
83: اللہ کے عہد میں وہ عہد بھی داخل ہے جس میں براہ راست اللہ تعالیٰ سے کوئی وعدہ کیا گیا ہو، اور وہ عہد بھی جو کسی انسان سے کیا گیا ہو مگر اللہ تعالیٰ کی قسم کھاکر یا اس کو گواہ بناکر کیا گیا ہو۔