آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 27
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿27﴾
- وَلَوْاور اگر (کبھی)
- تَرٰٓيتم دیکھو
- اِذْ وُقِفُوْاجب کھڑے کیے جائیں گے
- عَلَيپر
- النَّارِآگ
- فَقَالُوْاتو کہیں گے
- يٰلَيْتَنَااے کاش ہم
- نُرَدُّ وَواپس بھیجے جائیں اور
- لَا نُكَذِّبَنہ جھٹلائیں ہم
- بِاٰيٰتِآیتوں کو
- رَبِّنَااپنا رب
- وَنَكُوْنَاور ہوجائیں ہم
- مِنَسے
- الْمُؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Aasan Quran
اور (بڑا ہولناک نظارہ ہوگا) اگر تم وہ وقت دیکھو جب ان کو دوزخ پر کھڑا کیا جائے گا، اور یہ کہیں گے : اے کاش ! ہمیں واپس (دنیا میں) بھیج دیا جائے، تاکہ اس بار ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ہمارا شمار مومنوں میں ہوجائے۔