آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 33
قَدْ نَعْلَمُ اِنَّهٗ لَیَحْزُنُكَ الَّذِیْ یَقُوْلُوْنَ فَاِنَّهُمْ لَا یُكَذِّبُوْنَكَ وَ لٰكِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ﴿33﴾
- قَدْ نَعْلَمُبیشک ہم جانتے ہیں
- اِنَّهٗکہ وہ
- لَيَحْزُنُكَآپ کو ضرور رنجیدہ کرتی ہے
- الَّذِيْوہ جو
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- فَاِنَّهُمْسو وہ یقینا
- لَا يُكَذِّبُوْنَكَنہیں جھٹلاتے آپ کو
- وَلٰكِنَّاور لیکن (بلکہ)
- الظّٰلِمِيْنَظالم لوگ
- بِاٰيٰتِآیتوں کو
- اللّٰهِاللہ
- يَجْحَدُوْنَانکار کرتے ہیں
Translation · Aasan Quran
(اے رسول) ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں ان سے تمہیں رنج ہوتا ہے، کیونکہ دراصل یہ تمہیں نہیں جھٹلاتے، بلکہ یہ ظالم اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں (9)
Tafseer · Aasan Quran
9: یعنی آپ ﷺ کو صرف اپنی ذات کے جھٹلانے سے اتنا زیادہ رنج نہ ہوتا، لیکن زیادہ رنج کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلاتے ہیں۔ آیت کے یہ معنی الفاظ قرآن کے بھی زیادہ مطابق ہیں، اور آنحضرت ﷺ کے مزاج سے بھی زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ واللہ سبحانہ اعلم۔