آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 56
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّاۤ اَتَّبِعُ اَهْوَآءَكُمْ١ۙ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ﴿56﴾
- قُلْکہ دیں
- اِنِّىْبیشک میں
- نُهِيْتُمجھے روکا گیا ہے
- اَنْ اَعْبُدَکہ میں بندگی کروں
- الَّذِيْنَوہ جنہیں
- تَدْعُوْنَتم پکارتے ہو
- مِنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- قُلْکہ دیں
- لَّآ اَتَّبِعُمیں پیروی نہیں کرتا
- اَهْوَآءَكُمْتمہاری خواہشات
- قَدْ ضَلَلْتُبیشک میں بہک جاؤں گا
- اِذًااس صورت میں
- وَّمَآ اَنَااور میں نہیں
- مِنَسے
- الْمُهْتَدِيْنَہدایت پانے والے
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر ! ان سے) کہو کہ : تم اللہ کے سوا جن (جھوٹے خداؤں) کو پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ کہو کہ : میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چل سکتا۔ اگر میں ایسا کروں تو گمراہ ہوں گا، اور میرا شمار ہدایت یافتہ لوگوں میں نہیں ہوگا۔