آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 89
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ١ۚ فَاِنْ یَّكْفُرْ بِهَا هٰۤؤُلَآءِ فَقَدْ وَ كَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّیْسُوْا بِهَا بِكٰفِرِیْنَ﴿89﴾
- اُولٰٓئِكَیہ
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اٰتَيْنٰهُمُہم نے دی انہیں
- الْكِتٰبَکتاب
- وَالْحُكْمَاور شریعت
- وَالنُّبُوَّةَاور نبوت
- فَاِنْپس اگر
- يَّكْفُرْانکار کریں
- بِهَااس کا
- هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
- فَقَدْ وَكَّلْنَاتو ہم مقرر کردیتے ہیں
- بِهَاان کے لیے
- قَوْمًاایسے لوگ
- لَّيْسُوْاوہ نہیں
- بِهَااس کے
- بِكٰفِرِيْنَانکار کرنے والے
Translation · Aasan Quran
وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب، حکمت اور نبوت عطا کی تھی۔ (31) اب اگر یہ (عرب کے) لوگ اس (نبوت) کا انکار کریں تو (کچھ پرواہ نہ کرو، کیونکہ) اس کے ماننے کے لیے ہم نے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں۔ (32)
Tafseer · Aasan Quran
31: مشرکین عرب نبوت و رسالت ہی کے منکر تھے۔ ان کے جواب میں حضرت ابراہیم ؑ اور ان کی اولاد میں جو پیغمبر گذرے ہیں ان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ کو تو عرب کے بت پرست بھی مانتے تھے ان سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ پیغمبر ہوسکتے ہیں اور ان کی اولاد میں نبوت کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو یہ کہنا کیسے درست ہوسکتا ہے کہ نبوت کوئی چیز نہیں ہے، اور آنحضرت ﷺ کو اللہ کا رسول بنا کر بھیجنے میں آخر کونسی اشکال کی بات ہے جبکہ آپ کی نبوت کے دلائل روز روشن کی طرح واضح ہوچکے ہیں۔
32: اس سے صحابہ کرام کی طرف اشارہ ہے۔