آسان قرآن
Aasan Quran · 60. Al-Mumtahana · Ayah 13
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ قَدْ یَئِسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ۠ع﴿13﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والو
- لَا تَتَوَلَّوْاتو دوستی نہ کرو
- قَوْمًاوہ لوگ
- غَضِبَ اللّٰهُاللہ نے غضب کیا
- عَلَيْهِمْان پر
- قَدْ يَئِسُوْاوہ ناامید ہوچکے
- مِنَ الْاٰخِرَةِآخرت سے
- كَمَاجیسے
- يَئِسَ الْكُفَّارُمایوس ہیں کافر (جمع)
- مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِقبر والوں (مردے) سے
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے۔ وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہوچکے ہیں جیسے کافر لوگ قبروں میں مدفون لوگوں سے مایوس ہیں۔ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: یعنی جس طرح کافر لوگ اپنے مرے ہوئے عزیزوں دوستوں اور باپ دادوں سے مایوس ہیں کہ وہ ان کو کوئی فائدہ پہنچا سکیں گے، اسی طرح یہ لوگ آخرت کی زندگی سے مایوس ہیں۔ بعض مفسرین نے اس آیت کا ترجمہ اس طرح کیا ہے کہ ”یہ لوگ آخرت سے ایسے ہی مایوس ہوچکے ہیں جیسے وہ کافر مایوس ہیں جو قبروں میں جا چکے“ اس صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ جو کافر قبروں میں جا چکے ہیں، انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ آخرت کی زندگی میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے اسی طرح یہ لوگ بھی آخرت کی زندگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔