آسان قرآن
Aasan Quran · 63. Al-Munaafiqoon · Ayah 6
سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ١ؕ لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ﴿6﴾
- سَوَآءٌ عَلَيْهِمْبرابر ہے ان پر
- اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْخواہ تم بخشش مانگو ان کے لیے
- اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْیا نہ تم بخشش مانگو
- لَهُمْان کے لیے
- لَنْہرگز نہ
- يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْمعاف کرے گا اللہ ان کو
- اِنَّ اللّٰهَکیونکہ اللہ تعالیٰ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَفاسق قوم کو
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) ان کے حق میں دونوں باتیں برابر ہیں، چاہے تم ان کے لیے مغفرت کی دعا کرو یا نہ کرو، اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا، (6) یقین جانو اللہ ایسے نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔
Tafseer · Aasan Quran
6: مطلب یہ ہے کہ جب تک یہ لوگ اپنی منافقت سے توبہ کر کے صحیح معنی میں مسلمان نہیں ہوجاتے، اس وقت تک ان کی بخشش نہیں ہوگی۔