Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 66. At-Tahrim · Ayah 11

  1. وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا امْرَاَتَ فِرْعَوْنَ١ۘ اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ وَ نَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهٖ وَ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ﴿11﴾

    1. وَضَرَبَ اللّٰهُاور بیان کی اللہ نے
    2. مَثَلًاایک مثال
    3. لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    4. اٰمَنُواجو ایمان لائے
    5. امْرَاَتَ فِرْعَوْنَفرعون کی بیوی کی
    6. اِذْ قَالَتْجب وہ بولی
    7. رَبِّ ابْنِاے میرے رب۔ بنا
    8. لِيْ عِنْدَكَمیرے لیے اپنے پاس
    9. بَيْتًاایک گھر
    10. فِي الْجَنَّةِجنت میں
    11. وَنَجِّنِيْاور نجات دے مجھ کو
    12. مِنْسے
    13. فِرْعَوْنَفرعون (سے)
    14. وَعَمَلِهٖاور اس کے عمل سے
    15. وَنَجِّنِيْاور نجات دے مجھ کو
    16. مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم لوگوں سے۔ ظالم قوم سے
Translation · Aasan Quran
اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا ہے ان کے لیے اللہ، فرعون کی بیوی کو مثال کے طور پر پیش کرتا ہے۔ (12) جب اس نے کہا تھا کہ : میرے پروردگار میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا دے، اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دیدے، اور مجھے ظالم لوگوں سے بھی نجات عطا فرما۔
Tafseer · Aasan Quran
12: فرعون کی بیوی کا نام آسیہ تھا، اور جب حضرت موسیٰ ؑ کو اللہ تعالیٰ نے جادوگروں پر فتح عطا فرمائی تو ان جادوگروں کے ساتھ وہ بھی حضرت موسیٰ ؑ پر ایمان لے آئی تھیں، جس کے نتیجے میں فرعون نے ان پر بہت ظلم ڈھائے، اس موقع پر انہوں نے یہ دعا فرمائی اور بعض روایات میں آیا ہے کہ فرعون نے ان کے ہاتھ پاؤں میں میخیں گاڑ کر اوپر سے ایک پتھر پھینکنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے ان کی روح قبض فرمالی۔ (روح المعانی)