Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 67. Al-Mulk · Ayah 30

  1. قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ع﴿30﴾

    1. قُلْ اَرَءَيْتُمْکہہ دیجئے کیا دیکھا تم نے
    2. اِنْاگر
    3. اَصْبَحَہوجائے
    4. مَآؤُكُمْپانی تمہارا
    5. غَوْرًاخشک ۔ گہرا
    6. فَمَنْ يَّاْتِيْكُمْتو کون ہے جو لائے تمہارے پاس
    7. بِمَآءٍ مَّعِيْنٍبہتا پانی
Translation · Aasan Quran
کہہ دو کہ : ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر کسی صبح تمہارا پانی نیچے کو اتر کر غائب ہوجائے تو کون ہے جو تمہیں چشمے سے ابلتا ہوا پانی لاکر دیدے ؟ (8)
Tafseer · Aasan Quran
8: جب یہ بات طے ہے کہ پانی سمیت ہر چیز اللہ تعالیٰ ہی کے قبضے میں ہے تو آخر اس کے سوا کون ہے جو عبادت کا مستحق ہو، اور کونسی وجہ ہے جس کی بنا پر اس کی اس قدرت کا انکار کیا جائے کہ وہ انسانوں کو زندہ کر کے انہیں جزاء یا سزا دے گا۔