آسان قرآن
Aasan Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 49
لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ﴿49﴾
- لَوْلَآاگر نہ ہوتی یہ بات
- اَنْ تَدٰرَكَهٗکہ پالیا اس کو
- نِعْمَةٌایک نعمت نے
- مِّنْ رَّبِّهٖاس کے رب کی طرف سے
- لَنُبِذَالبتہ پھینک دیا جاتا
- بِالْعَرَآءِچٹیل میدان میں
- وَهُوَاور وہ
- مَذْمُوْمٌمذموم ہوتا
Translation · Aasan Quran
اگر ان کے پروردگار کے فضل نے انہیں سنبھال نہ لیا ہوتا تو انہیں بری حالت کے ساتھ اسی کھلے میدان میں پھینک دیا جاتا۔ (16)
Tafseer · Aasan Quran
16: اس سے مراد وہ میدان ہے جہاں مچھلی حضرت یونس ؑ کو اگل کر چلی گئی تھی۔ مطلب یہ ہے کہ مچھلی کے پیٹ سے نکلنے کے باوجود وہ اتنے کمزور ہوچکے تھے کہ ان کا زندہ رہنا بہت مشکل تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے انہیں سنبھالا، اور وہ دوبارہ تندرست ہوگئے۔