آسان قرآن
Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 100
اَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَاۤ اَنْ لَّوْ نَشَآءُ اَصَبْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ١ۚ وَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ﴿100﴾
- اَوَلَمْکیا نہ
- يَهْدِہدایت ملی
- لِلَّذِيْنَوہ لوگ جو
- يَرِثُوْنَوارث ہوئے
- الْاَرْضَزمین
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- اَهْلِهَآوہاں کے رہنے والے
- اَنْکہ
- لَّوْ نَشَآءُاگر ہم چاہتے
- اَصَبْنٰهُمْتو ہم ان پر مصیبت ڈالتے
- بِذُنُوْبِهِمْان کے گناہوں کے سبب
- وَنَطْبَعُاور ہم مہر لگاتے ہیں
- عَلٰيپر
- قُلُوْبِهِمْان کے دل
- فَهُمْسو وہ
- لَا يَسْمَعُوْنَنہیں سنتے ہیں
Translation · Aasan Quran
جو لوگ کسی زمین (کے باشندوں کی ہلاکت) کے بعد اس کے وارث بن جاتے ہیں، بھلا کیا ان کو یہ سبق نہیں ملا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو (بھی) ان کے گناہوں کی وجہ سے کسی مصیبت میں مبتلا کردیں ؟ اور (جو لوگ اپنی ضد کی وجہ سے یہ سبق نہیں لیتے) ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ کوئی بات نہیں سنتے۔