Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 200

  1. وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿200﴾

    1. وَاِمَّااور اگر
    2. يَنْزَغَنَّكَتجھے ابھارے
    3. مِنَسے
    4. الشَّيْطٰنِشیطان
    5. نَزْغٌکوئی چھیڑ
    6. فَاسْتَعِذْتو پناہ میں آجا
    7. بِاللّٰهِاللہ کی
    8. اِنَّهٗبیشک وہ
    9. سَمِيْعٌسننے والا
    10. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Aasan Quran
اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے تمہیں کوئی کچو کا لگ جائے تو اللہ کی پناہ مانگ لو۔ (100) یقینا وہ ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
100: کچوکے سے مراد وسوسہ ہے اور اس آیت نے ہر مسلمان کو یہ تعلیم دی ہے کہ جب کبھی شیطان دل میں کوئی برے خیال کا وسوسہ ڈالے تو فوراً اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے اس بات کا ذکر خاص طور پر در گذر کا رویہ اپنانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ جہاں در گذر کرنے کی فضیلت ہے وہاں بھی اگر شیطانی اثر سے کبھی کسی کو غصہ آجائے تو اس کا علاج بھی اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنا ہے۔